Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رواں سال ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے سیکوئیل ریلیز ہوں گے

رواں سال ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے سیکوئیل ریلیز ہوں گے

ہالی ووڈ: 

دنیا اس وقت کووڈ 19 کے شکنجے میں گرفتار ہے لیکن اس بحران میں بھی امریکا کی فلم نگری میں مشہور فلموں کے دیگر سلسلوں یا سیکوئیل پر کام جاری ہے۔شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں گھروں میں بے کار بیٹھے لوگوں کو تفریحی فلموں کا انتظار ہے تاکہ وہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرسکیں۔ ان مشہور فلموں کے ریلیز کی اب تک مصدقہ تواریخ درج کی گئی ہیں تاہم تاریخ میں فرق ہوسکتا ہے۔

فاسٹ اینڈ فیوریئس نائن

28 مئی 2021ء

پہلے اس کی تاریخ مئی 2020ء رکھی گئی تھی۔ پھر کہا گیا کہ یہ دو اپریل 2021ء کو ریلیز ہوگی اب اس فلم کی تاریخ 28 مئی 2021ء رکھی گئی ہے۔

اس بار اس فلم میں ون ڈیزل اور چارلیز تھیرون کے علاوہ ہیرن مائرن اور لیٹی اورٹِز بھی جلوہ گر ہیں۔ تھِرلر اور کار چیئرنگ کے شائقین اس فلم کے منتظر رہیں گے۔

وینم: لیٹ دیئر بی کارنیج

25 جون 2021ء

سونی مارول یونیورس کی فلم کا یہ پہلا سیکوئیل ہے۔ ہدایت کار اینڈی سرکس ہیں اور اس فلم کے پلاٹ کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ تجزیہ کاروں نے بھی اس کی درست پیشگوئی نہیں کی۔ پہلے اس فلم نے 856 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا تاہم نئی کاسٹ میں ٹام ہارڈی بطور ایڈی بروک یعنی وینم، مشیل ولیمز بطور این وایئنگ اور دیگر کردار جلوہ گر ہوں گے۔

مینیئنز: دی رائز آف گرو

جولائی 2021ء

مینیئنز کا سیکوئیل موسمِ گرما میں سینماؤں کی زینت بنے گا اور 2015ء کے بعد دوبارہ کائل بالڈا اس کے ہدایت کار ہیں۔ مینیئنز کی دلچسپ زندگی اور خوبصورت مناظر کا ہر ایک کو انتظار ہے۔

ٹاپ گن: میورک

دوجولائی 2021ء

ایک طویل عرصے بعد ٹاپ گن جیسی شاندار فلم کے سیکویئل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس بار ’’ٹاپ گن: میورک‘‘ کے نام سے یہ ریلیز ہورہی ہے اور ہمارے پسندیدہ ہیرو ٹام کروز پیٹ میورک مچیل کے نام سے جلوہ گر ہوں گے ۔ دوسری جانب وال کِلمر بطور ایڈمِرل ٹام نمودار ہوں گے۔

اسپیس جیم: اے نیو لیگسی

16 جولائی 2021ء

اسے فلمی تاریخ کا اہم ترین سیکوئیل قرار دیا جارہا ہے۔ لونی ٹیونز سلسلے کی یہ فلم موسمِ گرما میں ریلیز ہوگی ۔ اس بار مائیکل جورڈن کی بجائے اس میں لی برون جیمز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

مشن امپاسیبل سیون

نومبر 2021ء

اپنے وقت کی بہترین ایکشن سیریز جس کا نام سنتے ہی اس کا میوزک خیالوں میں جاری ہوجاتا ہے۔ 19 نومبر کو اس سلسلے کی ساتویں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں ٹام کروز، ربیکا فرگیوسن اور وینیسا کِربی شامل ہیں۔ اس بار مشن کیا ہوگا اور پلاٹ کیا ہے؟ یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

میٹرکس فور

22 دسمبر 2021ء

تاریخ کی غیر معمولی فلم میٹرکس کا ایک عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اس بار ہدایت کاری کے کمالات لانا وچووسکی نے دکھائے ہیں اور 18 برس پہلے کی ہی کہانی آگے بڑھائی جائے گی۔ نیو ہمارے جانے پہچانے ہیرو ہوں گے یعنی کیانو ریوز تاہم اس میں پریانکا چوپڑا بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اس فلم کو 21 مئی 2021ء کو ریلیز کیا جانا تھا جو کووڈ کی وجہ سے اب دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *