Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرا حاملہ ہونا تو خبر بن گیا لیکن اہم اسکرپٹ نہیں: یاسرہ رضوی قوم سے خفا

میرا حاملہ ہونا تو خبر بن گیا لیکن اہم اسکرپٹ نہیں: یاسرہ رضوی قوم سے خفا

اداکارہ یاسرہ رضوی حاملہ ہونے سے خبریں سامنے آنے پر خفا ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے حاملہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے۔

اسکرین گریب

یاسرہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک میں یہ خبر قابل قدر ہے کہ میں حاملہ ہوں لیکن یہ نہیں کہ میں ایک اہم اسکرپٹ بھی ڈائریکٹ کرنے جارہی ہوں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم پوری طرح سے شادی اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق دیوانے ہیں۔

یاسرہ رضوی کی جانب سے اپنی پوسٹ میں ورکنگ وویمن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *