Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کنگنا کے پاس کروڑوں روپے ہیں، آکسیجن خرید کر لوگوں کو بانٹیں: راکھی ساونت

کنگنا کے پاس کروڑوں روپے ہیں، آکسیجن خرید کر لوگوں کو بانٹیں: راکھی ساونت

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹوگرافرز سے گفتگو کے دوران منفرد انداز کے سبب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ویڈیو میں راکھی نے فوٹو گرافر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کورونا کو جوان ہونے نہیں دوں گی،آپ لوگ کورونا کو پالو مت، اسے جوان مت ہونے دو ، کورونا ابھی بچہ ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو میں انہیں فوٹوگرافرز کو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کراتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی نے ہاتھ جوڑ کر مداحوں سے درخواست کی کہ بھارت کے شمشان گھاٹ میں مردے جلانے کے لیے جگہ نہیں ہے، برائے مہربانی ماسک پہنو اور خود کو بچاؤ۔

راکھی نے کنگنا رناوت کےآکسیجن سے متعلق بیان پر ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کنگنا جی  آپ دیش کی سیوا کریں، آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں، تھوڑا آکسیجن خریدیں اور لوگوں میں بانٹیں کیوں کہ ہم  بھی یہی کررہے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *