Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نوشین شاہ کڑی تنقید کی زد میں، پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

نوشین شاہ کڑی تنقید کی زد میں، پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ  والدہ کی جانب سے دیے جانے والے مستقل شادی کے دباؤ  سے متعلق بیان پر کڑی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے شادی کے لیے والدہ کی طرف سے ملنے والے مستقل دباؤ پر بات کی۔

نوشین شاہ نےاپنی اسٹوری میں  ملک کے لیے بھی نامناسب لفظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ایسا صرف یہیں ہوسکتا ہے کہ اگر آپ شادی شدہ نہ ہوں تو آپ کی والدہ کی طرف سے یہ بات آپ کو ہر روز یاد کروائی جائےکہ شادی کرلو ، شادی کرلو نہیں کرنی بھئی شادی معاف کرو۔

ملک کے لیے نامناسب لفظ کا استعمال نوشین شاہ کو بھاری پڑگیا جس پر جہاں ایک طرف شوبز شخصیات بھڑک اٹھیں وہیں فیشن ڈیزائنر عمر سید اور نوشین شاہ کے درمیان آن لائن تلخ کلامی بھی شروع ہوگئی۔

عمر سید نے اداکارہ کی اسٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب شادی نہیں ہوپاتی کوشش کرکر کے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے‘۔

عمر سید کے بیان پر نوشین شاہ بھی طیش میں آگئیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنبیہ کی کہ برائے مہربانی آئندہ ان سے متعلق بات کرتے ہوئے خیال رکھا جائے۔

کامیڈین اور میزبان عدیل امجد نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑجانے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ آپ کہہ رہی ہیں والدہ جان چھوڑدیں جس دن والدہ نے جان چھوڑ دی آپ کی جان نکل جائے گی۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

نوشین شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اداکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے نوشین شاہ کو پاکستان کی کنگنا رناوت قرار دیا تو ایک صارف نے کہا ایسے اداکاروں کو پاکستان سے نکال دیا جائے جنہیں پاکستان کی عزت کرنا ہی نہیں آتی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *