Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نہیں معلوم تھا کہ ’خدا اور محبت‘ میگا سیریل ہے: حرا سومرو

نہیں معلوم تھا کہ ’خدا اور محبت‘ میگا سیریل ہے: حرا سومرو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں تھی کہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت اصل میں کیا ہے۔

حرا سومرو وہ اداکارہ ہیں جنہیں کیرئیر کے آغاز پر شاید مداح زیادہ نہیں جانتے تھے لیکن تھوڑے ہی عرصے میں سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرکے انہوں نے مداحوں کے دل میں اپنی جگہ بنالی۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حرا نے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں ڈرامہ آفر ہوا تو وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ اصل میں ہے کیا، انہیں نہیں پتہ تھا کہ یہ ایک میگا سیریل ہے، اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب شوٹنگ کا آغاز ہوا۔

حرا کا کہنا تھا کہ ‘سیٹ پر پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر کسی نے دل و جان سے محنت کی، ڈائریکٹر وجاہت حسین نے مجھے میرا کردار سمجھاتے ہوئے یہ ہی کہا تھا کہ سب کچھ نیچرل ہونا چاہیے’۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی کچھ انکشافات کیے اور بتایا کہ ہم 6 بہنیں ہیں، میں نے جامعہ کراچی سے میڈیا اسٹڈیز میں گریجویشن کی ہے، تھیسز سے قبل ہی میری رخصتی ہوگئی تھی کیونکہ والدہ کی طبعیت خراب تھی۔

کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حرا کا کہنا تھا کہ ‘مجھے شروع سے ہی اداکارہ یا ڈائریکٹر بننے کا شوق تھا، میں شادی سے قبل کافی زیادہ کمرشلز کرچکی تھی اور اسی دوران ایک مرتبہ مجھے ڈرامے کے آڈیشن کیلئے کال آئی’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں نے آڈیشن دیا لیکن سلیکٹ نہیں ہوئی تاہم بعد میں دوسرے ڈرامے کیلئے مجھے اسی آڈیشن کے تحت سلیکٹ کرلیا گیا اور یوں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا’۔

واضح رہے اداکارہ حرا سومرو خدا اور محبت کے تیسرے سیزن میں فیروز خان کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

جیو ٹیلی ویژن پر جمعہ کی شب نشر ہونے والا ڈرامہ خدا اور محبت ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کررہا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *