Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شوبز میں خدمات پر حرا مانی کو گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شوبز میں خدمات پر حرا مانی کو گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ حرا مانی کو شوبز میں خدمات پر ‘گلوبل ویمن میڈیا’ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

حرا مانی کو یہ ایوارڈ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایوارڈ ملنے سے متعلق بتایا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘بہت شکریہ سرور صاحب آپ کے اس خوبصورت اخلاق کا، میرے کام کو سراہنے کا، اس ایوارڈ کا شکریہ، جیوے پاکستان’۔

View this post on Instagram

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ گورنر پنجاب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

حرا مانی کو ایوارڈ ملنے پر انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی۔

ان کے شوہر نے گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حرا مانی اس ایوارڈ کی حقدار تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ حرا مانی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور ڈراما سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘دو بول’ میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

وہ ‘یقین کا سفر’، ‘ٹھیس’، ‘سن یارا’، ‘محبتیں چاہتیں’ اور ‘کشف’ سمیت مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

حرا مانی ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے میں ‘یوں تو ہے پیار بہت’ میں عفان وحید کے مقابل نظر آرہی ہیں۔

Check Also

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رُخ خان ہیں: متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے لالی ووڈ کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *