Home / تازہ ترین خبر / سسٹم میں بہاؤ کم ہونے کی وجہ سے سندھ کے تمام بیراجوں میں پانی کی قلت مزید بڑھ گئی

سسٹم میں بہاؤ کم ہونے کی وجہ سے سندھ کے تمام بیراجوں میں پانی کی قلت مزید بڑھ گئی

حیدر آباد: اوپر کی جانب سے بہاؤ میں کمی کے باعث سندھ کے تینوں بیراجوں میں پانی کی قلت ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جارہی ہے جس کے باعث آبپاشی حکام کو ’روٹیشن پروگرام‘ کا سہارا لینا پڑے گا تاکہ تمام وصول کنندگان کے درمیان محدود پانی کی تقسیم کیا جائے۔

بلوچستان کے لیے بھی پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی وجہ سے آبپاشی حکام سکھر بیراج کی بائیں جانب کینال کی چاروں نہروں کے لیے روٹیشن پروگرام (مرحلہ وار پانی کی تقیسم) شروع کریں گے تاکہ دائیں جانب کینال کی نہروں کو پانی مہیا کیا جا سکے۔

بیراج کے حکام نے روہڑی اور نارا کی دو اہم کینال کے بہاؤ کو کم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ دائیں جانب کینال کی نہروں کے لیے کم از کم بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس وقت گڈو اور سکھر بیراجوں کو 19 اور 14 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

بلوچستان کو گڈو اور سکھر کے دونوں بیراجوں سے پانی کی قلت سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے جہاں سے صوبے کو دو مختلف کینال پر پانی ملتا ہے۔

گڈو بیراج سے پانی کی تقسیم کے معاہدے 1991 کے تحت بلوچستان کو 9 فیصد اور سکھر کو 35 فیصد پانی 10 دن کی بنیاد پر مل رہا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق کہ سکھر بیراج سے 7 اگست کو صرف 48 گھنٹوں کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک کا اخراج ہوا۔

زیادہ سے زیادہ بہاؤ کے ساتھ بیراج کی سطح 200.45 فٹ پر 10 دن کے لیے صرف 3 سے 12 اگست تک برقرار رکھی جا سکتی ہے تاکہ نہروں کو بہاؤ فراہم کیا جا سکے۔

پانی کا بہاؤ 7 اگست کو 2 لاکھ 50 ہزار 354 کیوسک سے کم ہوکر 13 اگست کو 84 ہزار 350 کیوسک رہ گیا جو ‘نازک صورتحال’ کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیراج کے دائیں کینال کی نہروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بیراج کو تقریبا 150 ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کی ضرورت ہے اور کوٹری بیراج کے لیے بہاو کی ضرورت ہے۔

سکھر بیراج کے دائیں جانب کی نہروں کو چاول اگانے والے علاقوں کے لیے بہاؤ کی ضرورت ہے اور کیرتھر برانچ سے بلوچستان کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

حکام نے روہڑی کینال کا بہاؤ 12 ہزار 700 کیوسک سے کم کر کے 11 ہزار 700 کیوسک اور نارا میں 12 ہزار 650 کیوسک سے کم کر کے 11 ہزار 650 کیوسک کردیا۔

خیرپور فیڈر ایسٹ کا بہاؤ 2 ہزار 10 کیوسک سے کم ہوکر18 سو کیوسک اور خیرپور فیڈر ویسٹ کا ایک ہزار 405 کیوسک سے کم ہوکر 12 سو کیوسک رہ گیا ہے۔

Check Also

’30مئی کو میرا سپریم کورٹ میں میچ ہے‘،عمران خان کی نیب ترامیم کیس میں پیشی، لائیو سماعت کی درخواست

گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کے خلاف دائر اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *