Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رنبیر کپور کی بہن نے اپنے بھائی کا راز فاش کردیا

رنبیر کپور کی بہن نے اپنے بھائی کا راز فاش کردیا

بالی کی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کی بہن نے ردھما کپور اپنے بھائی کا ایک بہت بڑا راز فاش کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے نجی ٹی وی شو میں ردھما کپور نے اپنے بھائی رنبیر کپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔

ردھما نے بتایا ہے کہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے  جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔ ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں جب کہ کپل شرما اور دیگر لوگ ہنسنے لگے۔

ردھما کپور نے شو کی یہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے’’نیتو جی کو رنبیر لگتے ہوں گے سیدھے سادے پر ردھما نے بتایا ان کا کارنامہ‘‘۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *