Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / متھیرا کے جسم پر کتنے ٹیٹو ہیں؟

متھیرا کے جسم پر کتنے ٹیٹو ہیں؟

پاکستانی اداکارہ ومیزبان متھیرا نے  خود سے متعلق چند اہم رازوں سے پردہ فاش کردیا ہے۔

حال ہی میں متھیرا اپنی بہن اداکارہ روز محمد کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔

دوران گفتگو متھیرا نے بتایا کہ ان کے جسم پر 40 ٹیٹوز ہیں جو  آگ اور پانی جیسے نشانات کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ سب چینی زبان میں لکھے ہوئے ہیں۔

دوران شو متھیرا نے اپنے مداحوں کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے شریک حیات کے ناموں کو کبھی ٹیٹو نہ کرائیں۔

متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا جسے مٹانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ مٹ نہ سکا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیٹو اس لیے نہ بنوائیں کیونکہ  علیحدگی کے بعد ہم سفر زندگی سے چلا جاتا ہے اور ٹیٹو نہیں جاتا۔

واضح رہے کہ متھیرا نے 2012 میں فاران جے مرزا نامی گلوکار سے شادی کی تھی اور 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہوئی تھی  جبکہ  ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *