Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیا جگن کاظم نے علیزے شاہ کا مذاق اڑایا؟

کیا جگن کاظم نے علیزے شاہ کا مذاق اڑایا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم کی آج کل  ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ شازیہ منظور ہاتھ میں مائیک لیے کھڑی ہیں اور ساتھ میں گانا چل رہا ہے ‘بتیاں بجھائے رکھ دی’ اتنے میں اداکارہ جگن کاظم  چلتے ہوئے آتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جگن  آکر شازیہ منظور کے پاس گر جاتی ہیں جس پر گلوکارہ انہیں اٹھا کر گلے لگا لیتی ہیں اور پھر دونوں ہنستی ہیں۔

اب ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ تبصرہ کرہے ہیں کہ   جگن کاظم نے براہ راست شو میں اداکارہ علیزے شاہ کا مذاق اڑایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اچانک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ گر گئی تھیں۔

تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کا بہت مزاق اڑایا گیا تھا۔

جس پر شازیہ منظور نے بتایا تھا کہ علیزے نے عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب ہم واپس مڑے تو ان کا پاؤں پھسل گیا اور میں نے اسے اٹھایا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *