Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی کورونا کا شکار

بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی کورونا کا شکار

بالی ووڈ کی مقبول ترین ڈانسر اور اداکارہ  نورا فتیحی کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نورا فتیحی نے اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بدقسمتی سے میں اس وقت کوویڈ سے لڑ رہی ہوں اور کورونا نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا ہے’۔

نورا فتیحی نے اپنے مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  براہ کرام آپ لوگ خیال رکھیں ، اپنے ماسک پہنیں کیونکہ  یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کی صحت سے زیادہ اہم اور کوئی چیز نہیں ہے،  خیال رکھیں اور محفوظ رہیں’۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  نورا فتیحی کی گاڑی بڑے حادثہ کا شکار ہوئی تھی، نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا  تھا جب ان کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر ایک آٹو رکشے سے ٹکراگئی تھی۔

تاہم جب گاڑی حادثے کی شکار ہوئی تو اُس وقت نورا فتیحی گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *