Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منال خان کی احسن کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

منال خان کی احسن کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان کی احسن کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصاویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر احسن بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ منال کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے کمنٹ میں اداکارہ منال اور اداکار محسن کی جوڑی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے بھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے لئے ایک پیغام جاری کیا تھا۔

احسن محسن اکرام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال کے ہمراہ لی گئی ایک پیار بھری تصویر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو جبکہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

جس کے جواب میں اداکارہ منال نے لکھا تھا کہ میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں اور ساتھ ہی دل کی ایموجی بھی بنائی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *