Home / جاگو کھیل / گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں ہیں: منیجر

گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں ہیں: منیجر

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کے منیجر کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں ہیں۔

ایک بیان میں میکسویل کے منیجر نے کہا کہ گلین میکسویل ہفتے کو پیش آنے والے واقعے پر شرمندہ ہیں، وہ افسردہ ہیں اور معذرت خواہ ہیں، میکسویل میلبرن واپس آکر ٹریننگ شروع کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل ایڈیلیڈ میں جمعے کی رات کو زیادہ نشے کی وجہ سے اسپتال داخل ہوئے تھے۔

گلین میکسویل نے چیف سلیکٹر جارج بیلی اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کو صورتِ حال کے بارے میں بتایا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پیش آنے والے واقعات پر گلین میکسویل کے رویے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے گلین میکسویل سے کن کشن کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

Check Also

یورو کپ فٹ بال، سلواکیہ نے بیلجیئم کو شکست دے دی

یورو کپ فٹ بال میں سلواکیہ نے فیفا کی عالمی نمبر تین رینک ٹیم بیلجیئم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *