Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خالد بٹ نے شدید بیماری میں ڈرامہ سیریل’خئی‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی: فیصل قریشی کا انکشاف

خالد بٹ نے شدید بیماری میں ڈرامہ سیریل’خئی‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی: فیصل قریشی کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے سینئر اداکار خالد بٹ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

فیصل قریشی نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مرحوم اداکار خالد بٹ موت سے قبل بہت بیمار تھے۔

شو کے دوران میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کا حال ہی میں جو نیا ڈرامہ سیریل ’خئی‘ نشر ہوا ہے اس میں آپ نے خالد بٹ کے ساتھ کام کیا ہے تو اب چونکہ ان کا انتقال ہوگیا ہے ڈرامے میں اب ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کیا جائے گا یا ڈرامے کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے؟

فیصل قریشی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ گزشتہ سال اکتوبر میں ہی مکمل ہوگئی تھی لیکن ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ بیمار تھے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اپنے کیریئر میں کامیابی ڈرامہ سیریل’بوٹا فرام ٹوبا ٹیک سنگھ سے ملی‘ تو اس ڈرامے میں خالد بٹ صاحب نے میرے والد کا کردار ادا کیا لیکن اس کے بعد ہمیں ساتھ میں زیادہ کام کرنے کا موقع نہیں ملا پھر اب جب ڈرامہ سیریل ’خئی‘ کے سیٹ پر ہم ملے تو اُنہوں نے مجھے پر جوش انداز میں گلے لگایا کیونکہ طویل عرصے کے بعد ہمیں ساتھ میں زیادہ کام کرنے کا موقع ملا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جب خالد بٹ نے مجھے گلے لگایا تو وہ خوشی سے رو پڑے اور کہا کہ میں بہت طویل عرصے کے بعد پھر سے تمہارا باپ بنا ہوں۔

اُنہوں نےانکشاف کیا کہ خالد بٹ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اتنے بیمار تھے کہ وہ سیٹ پر بیٹھے کانپ رہے ہوتے تھے اور ان سے بات بھی نہیں ہو رہی ہوتی تھی لیکن جیسے ہی ان سے کہا جاتا کہ آجائیں آپ کے سین کی شوٹنگ ہے تو وہ فوراََ ایک صحت مند انسان کی طرح اُٹھ کر کھڑے ہوجاتے اور اپنی شوٹنگ مکمل کرواتے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میں بیماری میں خالد بٹ صاحب کی یہ ہمت اور حوصلہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *