Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فضیلہ قاضی، طلعت حسین کی صحتیابی کیلئے دعاگو

فضیلہ قاضی، طلعت حسین کی صحتیابی کیلئے دعاگو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ساتھی اداکار طلعت حسین کی خرابیٔ صحت کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

فضیلہ قاضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک ڈرامے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کو طلعت حسین کے ساتھ شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے لیجنڈ طلعت حسین صاحب کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اداکارہ نے طلعت حسین کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ بھی زندگی کے ایسے مرحلے سے گزر رہی ہیں لہٰذا میں ان کی مشکل کو سمجھتی ہوں جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ فیملی ہمیشہ اپنے پیاروں کو سکون دینے کی پوری کوشش کرتی ہے۔

فضیلہ قاضی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ طلعت صاحب اور ان کے اہل خانہ کے لیے ڈھیر سارا پیار اور دعائیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل طلعت حسین کے شدید علیل ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکار علالت کے باعث وہیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اہل خانہ نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور بتایا کہ شدید سگریٹ نوشی کی وجہ سے سینئر اداکار کے پھپھپڑے کم زور ہوگئے ہیں۔ ان کے پھپھپڑوں میں پانی بھر جاتا ہے، جس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *