Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شاہ رخ خان کا بیٹی کیساتھ فلم کرنے سے انکار

شاہ رخ خان کا بیٹی کیساتھ فلم کرنے سے انکار

شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

بالی ووڈ کے کنگ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی (سہانا) کے گرد گھومتی تھی جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔ تاہم اب شاہ رخ خان کے انکار کے بعد یہ فلم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کے باعث کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نہیں چاہتے  کہ ان کی بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گزشتہ برس یکے بعد دیگر تین سُپر ہٹ فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ دیں ہیں جبکہ اب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *