Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شوبز شخصیات کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پردھاندلی کا خدشہ ظاہر

شوبز شخصیات کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پردھاندلی کا خدشہ ظاہر

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ایک دن گزر جانے کے باوجود انتخابی نتائج کا اعلان نہ کیے جانے پر شوبز شخصیات نے نتائج کو تبدیل کیے جانے اور دھاندلی کے خدشات ظاہر کردیے۔

اداکارہ رومیسہ خان نے رات گئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد امیدواروں کے مقابلے زیادہ نشستیں جیتنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ رات کو نتائج تبدیل کیے گئے۔

رومیسہ خان ایک پوسٹ پر کمنٹ کیا اور اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا کہ آخر انتخابات کے نتائج کیوں نہیں بتائے جا رہے۔

اداکارہ نے کمنٹ میں کہ عام طور پر رات کو دیر سے نتائج کا اعلان کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ نتائج کو رات میں تبدیل کیا گیا اور ساتھ ہی انہوں نے اسے جمہوریت کے خلاف بھی قرار دیا۔

ان کی طرح اداکارہ سجل علی نے بھی مبہم انداز میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر تنقید کی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ رات سے لے کر ابھی تک بہت ساری تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

سجل علی نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آج پورے ملک کو ملک کی فکر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ لگے رہو، لگے رہو۔

ان کی طرح دوسری شوبز شخصیات نے بھی نتائج میں غیر معمولی تاخیر پر خدشات کا اظہار کرتے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *