Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ژالے سرحدی کا 3 حمل ضائع ہونے کا انکشاف

ژالے سرحدی کا 3 حمل ضائع ہونے کا انکشاف

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے 3 حمل ضائع ہوئے۔

ژالے سرحدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شو کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ میری پہلی بیٹی کی پیدائش بہت آرام سے ہوگئی تھی مجھے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن اس کے بعد میرے 3 حمل ضائع ہوئے۔

اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب میرا دوسرا حمل ضائع ہوا تو اس کی تشخیص صحیح سے نہیں ہوسکی تھی جس کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف سے گزرنا پڑا اور میری ایک سرجری بھی ہوئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حمل کے ضائع ہونے کے بعد میں ہائپوتھائیرائڈزم کا شکار بھی ہو گئی یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے بس اس کے بعد کھانے پینے میں مسلسل کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں۔

ژالے سرحدی نے اپنے ماڈلنگ کے لحاظ سے اپنے ظاہری جسمانی خدو خال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں جیسی نظر آتی ہوں میں قدرتی طور پر ہی ایسی ہوں مجھے ماڈلنگ کے لیے کسی نے ایسا نظر آنے پر مجبور نہیں کیا۔

اُنہوں نے میڈیا کے موجودہ دور میں بنائے گئے مخصوص معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں ماڈلز اور اداکاروں  کے لیے ایک خاص قسم کا معیار بنا دیا گیا ہے کہ صرف اسی مخصوص قسم کی شکل، قد، رنگت اور بال  ہی ٹیلی ویژن کے لیے قابل قبول ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے انڈسٹری میں لوگوں کو بہت سی خوبصورت ماڈلز کو بھی فلرز لگانے یا 10 پاؤنڈ وزن کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *