Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نصیر الدین شاہ نے پاکستانی مداحوں کو خبردار کر دیا

نصیر الدین شاہ نے پاکستانی مداحوں کو خبردار کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں پاکستانی مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی 2014ء میں شائع ہونے والی کتاب’ اینڈ دین ون ڈے (And Then One Day: A Memoir) کا اردو ترجمہ پاکستانی پبلشر نے بغیر اجازت کے شائع کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا اس ترجمے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میں اپنی کتاب کے اس اردو ترجمے کی فروخت کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

بھارتی اداکار نے مزید لکھا کہ میں وہاں موجود دوستوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے گریز کریں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *