Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ارجن کپور نے فلم ’سنگھم اگین‘ میں اپنے کردار کو کیریئر کیلئے اہم ترین قرار دے دیا

ارجن کپور نے فلم ’سنگھم اگین‘ میں اپنے کردار کو کیریئر کیلئے اہم ترین قرار دے دیا

بھارتی معروف فلمساز بونی کپور کے بیٹے اداکار ارجن کپور نے فلم ’سنگھم اگین‘ میں ادا کیے گئے اپنے منفی کردار کو کیریئر کے لیے اہم ترین قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے حال میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ’سنگھم اگین‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے پر بہت پرجوش محسوس کر رہے ہیں۔

ارجن کپور کے مطابق وہ منفی کردار ادا کر کے اپنے اندر چھپے اداکار کو بہتر طور پر باہر نکال سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’پنک وِلا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 38 سالہ اداکار نے آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان دونوں فلمسازوں نے اُن پر یقین کرتے ہوئے اُنہیں ’سنگھم اگین‘ میں منفی کردار کی پیشکش کی۔

ارجن نے کہا ہے کہ ’میں نے انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز عشق زادے، اورنگ زیب جیسے منفی کرداروں سے کیا تھا اور اتنے برسوں بعد میں ایک بار پھر سے سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کر رہا ہوں۔‘

ارجن کپور کا کہنا ہے کہ اس کردار نے مجھ میں مزید اعتماد پیدا کیا اور روہت شیٹی نے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اُن کی ہر قدم پر رہنمائی کی ہے۔

ارجن کپور نے طویل عرصے تک فلم انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد اس منفی کردار کو اپنے لیے انڈسٹری میں واپسی کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم سنگھم اگین میں اداکار ارجن کپور کے علاوہ اداکار اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور اور دیگر بھی شامل ہیں۔

فلم ’سنگھم اگین‘ 15 اگست 2024ء کو ریلیز ہوگی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *