Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مشہور ڈائیلاگز پر پیروڈی سانگ بنانے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے شادی کر لی

مشہور ڈائیلاگز پر پیروڈی سانگ بنانے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے شادی کر لی

سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والے ڈائیلاگز پر دلچسپ پیروڈی گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے پرانی دوست  اور  اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی ہے۔

یشراج مکھاٹے آن لائن وائرل میمز پر مواد تخلیق کرنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، اُن کے مشہور پیروڈی گانوں میں ’رسوڑے میں کون تھا‘، ’بکنی شوٹ‘ اور ’پاوڑی ہو رہی ہے‘ شامل ہیں۔

یشراج مکھاٹے نے زندگی کا نیا سفر شروع کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ الپنا کے ساتھ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی ہے۔

یشراج کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر آف وائٹ شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب یشراج کی اہلیہ نے نارنجی اور سرخ رنگ کی ساڑھی، سونے کے زیورات، ہری چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ میں بالوں پر گجرے بھی لگائے ہوئے ہیں۔

یشراج نے اپنے مشہور اور مزاحیہ انداز میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آج دو بڑے تعاون ہوئے، الپنا اور میں نے اپنی شادی رجسٹر کروائی ہے۔‘

یشراج مکھاٹے کون ہیں؟

یاد رہے کہ یشراج نے کورونا وباء کے دوران بھارتی ڈرامے کے مشہور ترین ڈائیلاگ ’رسوڑے میں کون تھا‘ پر پیروڈی سانگ بنا کر سب کے چہروں پر ہنسی بکھیر دی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستانی انٹرنیٹ سنسیشن، دنا نیر کی مشہور ویڈیو پر بھی پیروڈی سانگ ’پاوڑی ہو رہی ہے‘ بنایا تھا اور خوب شہرت کمائی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *