Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شگفتہ اعجاز نے والدین اور بہن کے انتقال کے بعد خود کو کیسے سنبھالا؟

شگفتہ اعجاز نے والدین اور بہن کے انتقال کے بعد خود کو کیسے سنبھالا؟

سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے والدین اور بہن کے انتقال کی دردناک داستان سنا دی۔

شگفتہ اعجاز نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ میری بہن کے انتقال کو دو سال ہو گئے ہیں اور میں اب بہن کے بعد جذباتی طور پر کمزور ہو گئی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ 10 ماہ کے عرصے میں خاندان کے 3 افراد کو کھو دینے کا درد انسان کی روح کو کچل دیتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے جسم کے مختلف حصّوں میں پھیل جانے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری بہن والدہ کے انتقال کے بعد بہت بیمار رہنے لگیں ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے اور پھر 4 ماہ کے  بعد ان کا بھی انتقال ہوگیا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ذیابیطس کے مریض تھے تو بہن کے انتقال کے چند مہینوں بعد والد بھی انتقال کر گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ 10 ماہ کے عرصے میں خاندان کے 3 افراد کو کھو دینے کے بعد میرے بھائی ڈیریشن میں چلے گئے تھے لیکن اب اللّٰہ کا شکر ہے کہ سنبھل گئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میں اب صرف ان کے لیے دعا کرسکتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کچھ ایسے کام کروں جن کا ثواب ان تک پہنچے اور اُنہیں خوشی ہو اور میری مداحوں سے بھی اپیل ہے کہ میرے والدین اور بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *