Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سلمان خان کیساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا سوچ کر شوبز میں قدم رکھا تھا: سارہ خان

سلمان خان کیساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا سوچ کر شوبز میں قدم رکھا تھا: سارہ خان

معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہےکہ سلمان خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا سوچ کر شوبز میں قدم رکھا تھا۔

سارہ خان سے بھارتی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران میزبان نے یہ سوال پوچھا کہ جب آپ نے شوبز انڈسٹری میں آنے کا سوچا تو کیا کوئی اداکار یا ادکارہ آپ کی پسندیدہ ہو یا آپ ان کے کام سے بہت متاثر ہوں۔

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی اداکار سے متاثر ہو کر انڈسٹری میں نہیں آئی لیکن میں یہ سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ ایک فلم ضرور کروں گی۔

سارہ خان نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن میرے شوہر فلک نیٹ فلک پر بھارت کے بہت سارے شوز دیکھتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فلمیں تو ہم بچپن سے دیکھتے آئے ہیں پاکستان میں بھارتی فلموں کے بہت سارے مداح ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *