Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اقربا پروری کا الزام، کرن جوہر کی حمایت میں دیشا پٹانی سامنے آگئیں

اقربا پروری کا الزام، کرن جوہر کی حمایت میں دیشا پٹانی سامنے آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے فلمساز، اداکار اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی کرن جوہر پر اقربا پروری کے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود انہیں کرن جوہر نے ہی فلموں میں متعارف کرایا۔ 

انکا کہنا تھا کہ کرن جوہر نے انکے کیریئر کی ابتدا میں جب وہ ماڈلنگ کرتی تھیں تب ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں آگے بڑھایا۔

گزشتہ روز اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن فلم یودھا کے ٹریلر کے اجرا کے موقع پر فلم کی پوری ٹیم بشمول پروڈیوسر کرن جوہر، اداکار رشیلی کھنہ اور دیشا پٹانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دیشا پٹانی نے کہا اگر آج میں ایک اداکارہ ہوں تو ایسا کرن جوہر کی وجہ سے ہے، انہوں نے اس وقت مجھے متعارف کروایا جب میں صرف اٹھارہ برس کی تھی، جب لوگ ان پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہیں، تو میں کہتی ہوں میں باہر سے آئی تھی ان سے کوئی تعلق نہ تھا، تب انہوں نے مجھے موقع دیا۔

قریب ہی موجود موجود کرن جوہر نے دیشا سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ دیشا کی پہلی ہندی فلم 2016  کی بایو پک ایم ایس دھونی، دی ان ٹولڈ اسٹوری تھی۔

اسی دوران سدھارتھ ملہوترا نے دیشا کو روکتے ہوئے کہا کیا بات کر رہی ہو، میں بھی انہی کی دریافت ہوں، کرن جوہر نے ہی مجھے  2012  کی ڈیبیو فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے ریفر کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *