Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکاروں کو اہمیت ملتی ہے لیکن ماڈلز کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے: عمر شہزاد

اداکاروں کو اہمیت ملتی ہے لیکن ماڈلز کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے: عمر شہزاد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے کہا ہے کہ اداکاروں کو اہمیت ملتی ہے لیکن ماڈلز کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

عمر شہزاد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران سوال جواب کے ایک سیشن میں پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

عمر شہزاد سے شو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ’آپ کے خیال میں اداکار ہونا کیسا ہے اور ماڈل ہونا کیسا ہے؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار ہونا اچھی بات ہے اور اداکاروں کو اہمیت بھی ملتی ہے لیکن ماڈلز کو لوگ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

اُنہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستانی ایوارڈ شوز میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *