Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / دیپیکا پڈوکون کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں؟

دیپیکا پڈوکون کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش تھیں جن کی اب اس جوڑی نے خود بھی تصدیق کردی ہے۔

جیسے ہی اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤٹ پر یہ خوشخبری سنائی کہ ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تو ان کا ایک پُرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔

اس وائرل انٹرویو میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے اس انٹرویو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو میری ایک خوشگوار فیملی ہوتی اور میرے 3 بچے تو ضرور ہوتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے مرنے سے پہلے میرے پاس بہت سارے بچے ہوں کیونکہ مجھے بچوں سے بہت پیار ہے۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ  میرے لیے فیملی بہت اہم ہے اور مجھے بچے بھی بہت پسند ہیں، میں اپنے فارغ وقت میں چھوٹے بچوں کی تصاویر دیکھتی ہوں۔

دوسری جانب، رنویر سنگھ نے اپنے ایک پُرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے دیپیکا پڈوکون کے بچپن کی تصویریں دیکھی ہیں یہ بچپن میں بہت پیاری تھیں اس لیے میری خواہش ہے کہ میری دیپیکا جیسی ایک بیٹی ہو اس کے بعد میری زندگی بالکل سیٹ ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *