Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / 90 کی دہائی میں میگا پاپ اسٹارز کتنا معاوضہ لیتے تھے؟

90 کی دہائی میں میگا پاپ اسٹارز کتنا معاوضہ لیتے تھے؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کی جانی پہچانی شخصیت علی حیدر نے 90 کی دہائی کے میگا پاپ اسٹارز کے معاوضوں سے متلعق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں علی حیدر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور ماضی کی یادوں کو ایک بار پھر تازہ کیا۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے 90 کا زمانہ یاد کیا اور بتایا کہ اس دور میں جب دل دل پاکستان، بابیہ اور پرانی جینز بےحد مقبول ہوئے، اس کے باوجود بھی ہمیں اتنا معاوضہ نہیں ملتا تھا جتنا ہمیں ملنا چاہئے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہوں نے اور ساتھی گلوکاروں سجاد علی اور جنید جمشید نے مل کر فیصلہ کیا کہ اب سے ہم 15 سے 25 ہزار کے عوض شوز نہیں کریں گے۔

علی حیدر نے کہا کہ ہم تینوں جانتے تھے کہ عوام میں ہماری ڈیمانڈ ہے اس کے باوجود ہمیں ہمارے کام کے مطابق ادائیگیاں نہیں کی جاتی تھیں اس لیے ہم تینوں ایک دن سجاد علی کے گھر پر مل کر بیٹھے اور ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ اب سے ہم کم معاوضے میں کام بالکل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ علی حیدر ایک مشہور پاکستانی گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار اور اداکار ہیں جنہوں نے شاندار ہٹ گانے دیے۔

انہوں نے متعدد گانوں کے ساتھ متعدد البمز ریلیز کیے جن میں مشہور گانے جیسے ظالم نظروں سے، پرانی جینز، تم سے کہنا تھا، دل والے ہیں، سیونی میرا ماہی اور دیگر شامل ہیں۔

وہ پی ٹی وی کے متعدد کامیاب ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں بھی نظر آئے۔

تاہم اب علی حیدر امریکا منتقل ہو گئے ہیں اور اکثر وہاں کنسرٹ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ علی حیدر اپنی نئی البم دل سودا کر لیا کے ساتھ ایک بار پھر واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *