Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معیاری کام نہ ہونے کے باعث آج کل ڈراما اور فلم لکھ رہا ہوں: دانیال ظفر

معیاری کام نہ ہونے کے باعث آج کل ڈراما اور فلم لکھ رہا ہوں: دانیال ظفر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی اور گلوکار و اداکار دانیال ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل معیاری کام نہ ہونے کے باعث وہ ان دنوں ایک ڈراما اور فلم لکھنے میں مصروف ہیں، جس میں وہ خود اداکاری کریں گے۔

دانیال ظفر نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج کل میں ایک ڈراما اور ایک فلم لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مجھے کس طرح کا کام آفر ہو رہا ہے، اس لئے من پسند و بہتر کام کی پیشکش کا انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ میں خود ہی ڈراما اور فلم لکھ لوں۔

دانیال ظفر نے دوران گفتگو بتایا کہ ان کے بھاءی یعنی گلوکار علی ظفر فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مذکورہ ڈرامے اور فلم کی کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا،

یاد رہے کہ گلوکار دانیال ظفر نے اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ ویب اسپورٹس سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *