Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاصم اظہر نے شاہ رخ خان کا انداز اپنالیا، مداح دیوانے ہوگئے

عاصم اظہر نے شاہ رخ خان کا انداز اپنالیا، مداح دیوانے ہوگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے گلوکار و اداکار عاصم اظہر بالی ووڈ کنگ کا انداز اپنا کر چھا گئے۔

گزشتہ دنوں گلوکار عاصم اظہر اپنی منگیتر میرب علی کے بھائی اور اپنے دوست رمیس علی کی شادی کی مختلف تقریبات میں مصروف تھے۔

اداکارہ میرب کے بھائی کی شادی کا سلسلہ ختم ہوا تو مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

اس وقت میرب کے بھائی کی ڈھولکی کی ایک ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے جس میں اداکارہ کے منگیتر و گلوکار کو شاہ رخ خان مشہور گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عاصم اظہر نے 90 کی دہائی کے سُپر ہٹ گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر رقص کرکے ڈھولکی کی اس محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیو منظر عام پر آئی تو صارفین گلوکار کی تعریف کئے بنِا رہ نہ سکے اور انہیں ہر فن مولا قرار دے دیا۔

صارفین کے مطابق عاصم جتنی اچھی گلوکاری و اداکاری کرتے ہیں اتنا ہی اچھا ڈانس بھی کرتے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *