Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شادی کے نقصانات، رحمہ زمان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

شادی کے نقصانات، رحمہ زمان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان نے شادی کے نقصانات پر مبنی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کرکے سب کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو ساتھی اداکار زیب خان کے ساتھ عکس بند کی ہے جس میں انہوں نے شادی کے نقصانات کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا ہے۔

اس ویڈیو میں زیب خان (شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں) کو صوفے پر آرام سے بیٹھ کر ہاتھ میں چائے کا کپ لیے، چائے کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، اتنے میں رحمہ زمان (بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں) اپنے ہاتھ چائے کا دوسرا کپ لے کر آتی ہیں اور زیب کو پیش کرتی ہیں کہ پہلے والی چائے ٹھنڈی ہوگئی ہے اس لئے دوسرا کپ لے لیں۔

مذکورہ ویڈیو کلپ کے اس حصے کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے ’شادی کے حوالے سے یہ امیدیں لگائی جاتی ہیں‘ لیکن ویڈیو کے اگلے حصے میں شادی کی حقیقت بیان کی جاتی ہے۔

ویڈیو کے اگلے حصے میں زیب خان صوفے پر آرام سے بیٹھ کر ہاتھ میں چائے کا کپ لیے، چائے کے مزے لے رہے ہوتے ہیں اتنے میں ان کی بیوی یعنی رحمہ زمان آتی ہیں اور ہنسی مذاق سے مارنا شروع کر دیتی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ ہی شادی کی حقیقت ہے۔

رحمہ زمان کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘۔

5 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *