Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ اسما عباس کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اداکارہ اسما عباس کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی شوبر انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ اسما عباس نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔

حال ہی میں اسما عباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مذہب انسان کا بہت ذاتی معاملہ ہوتا ہے، میں کیوں بتاؤں آپ کو میرا اللہ سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں کیوں بتاؤں کہ میں نماز پڑھتی ہوں یا نہیں اور کیسے پڑھتی ہوں، میں جانوں، میرا اللہ جانے، میری قبر میں آپ نے نہیں جانا میں نے ہی جانا ہے کیونکہ میری قبر تو ہوگی چھوٹی اس میں آپ آئیں گے تو تنگ ہوجائیں گے، اس لیے اپنی اپنی قبر کی بات کریں اپنی اپنی فکر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں بنایا ہے کہ ہم گناہ کریں اور وہ ہمیں معاف کردے، سب نے بہت گناہ کیے ہیں، میں نے بھی کیے ہیں لیکن اللہ نے مجھے بہت بڑی بڑی بیماریوں سے بچایا ہے۔

اسما عباس نے کہا کہ اگر مجھے کوئی بددعا دیتا ہے اور میرے بارے میں برا سوچتا ہے تو کوئی مجھے دعا بھی دیتا ہوگا اور وہ دعا بھی لگے گی تو اس لیے مجھے اللہ پر یقین ہے اس نے مجھے بہت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نہیں پرکھتا آپ لوگ پرکھتے ہیں، اللہ نے مجھے کینسر سے کئی بار نکالا کیونکہ اللہ تعالی مجھ سے پیار کرتے ہیں، اس لیے آپ لوگ اپنی فکر کریں ہماری فکر کرنا چھوڑ دیں، ہماری فکر کرنے کیلئے اللہ تعالی ہیں، ہم آپ کو انٹرٹین کرتے ہیں پیار کرتے ہیں آپ بھی ہم سے پیار کریں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *