Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف گلوکار کو 3 سال قید کی سزا

معروف گلوکار کو 3 سال قید کی سزا

معروف ایرانی پاپ گلوکار شیروین حاجی پور کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار شیروین حاجی پور نے مہسا امینی کی موت کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران ایک گانا لکھا اور گنگنایا تھا۔

یاد رہے کہ 2022 میں اخلاقی پولیس کی حراست میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، انہیں ’غیرمناسب حجاب‘ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

2 فروری کو گلوکار شیروین حاجی پور نے اپنے انسٹاگرام پیج پر کہا کہ انہیں ’قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کو فسادات پر اکسانے‘ کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انہیں ’حکومت کے خلاف پروپیگنڈا‘ کے جرم میں 8 ماہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

ان کا گانا ’بُرائے‘ مارچ 2023 میں نوروز کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے جشن کے دوران چلایا گیا تھا، نوروز ایرانی کیلنڈر کے نئے سال کا پہلا روز ہے جس کا خیرمقدم ایران بھر میں پرمسرت تقریبات کے انعقاد سے کیا جاتا ہے۔

ایک ماہ قبل امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے شیروین حاجی پور کو سماجی تبدیلی کے لیے بہترین گانے کے لیے خصوصی گریمی ایوارڈ سے نوازا تھا اور انہوں نے اسے آزادی اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔

مہسا امینی کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران شیروین حاجی پور کو احتجاج کے دوران کچھ دیر کے لیے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

جنوری میں ایک ایرانی عدالت نے ایک اور پاپ گلوکارہ کو خواتین کے لیے لازمی حجاب پر تنقید کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *