Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیارا اڈوانی نے ڈان 3 کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

کیارا اڈوانی نے ڈان 3 کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

بالی ووڈ کی معروف فلم ’ڈان‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار نبھانے والی جنگلی بلی یعنی اداکارہ کیارا اڈوانی نے فلم کے لیے کتنا معاوضہ لیا، تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک بسٹر فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار رنویر سنگھ پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے اداکارہ کتنا معاوضہ لے رہی ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیارا اڈوانی فلم ’ڈان 3‘ کے لیے 13 کروڑ بھارتی مالیاتی روپے کی خطیر رقم وصول کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ساز ابتدائی طور پر مذکورہ فلم کے مرکزی کردار کے لیے کریتی سینن کے نام پر بھی غور کر رہے تھے، تاہم گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر فلم کے لیے کیارا اڈوانی کے نام کا اعلان تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔

بعدازاں اداکارہ کیارا اڈوانی نے بھی ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ فلم ’ڈان‘ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

2006 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ کی ری میک تھی جس میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایران، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔

’ڈان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ’ڈان 2‘ بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔

شاہ رخ خان بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے بعد اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *