Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرے گھرانے کی خواتین زیادہ کامیاب اور کمائی کرتی رہیں: احمد علی بٹ

میرے گھرانے کی خواتین زیادہ کامیاب اور کمائی کرتی رہیں: احمد علی بٹ

پاکستانی معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جہاں کی خواتین اپنے مردوں کے مقابلے زیادہ کامیاب اور کماتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی مردوں کو اس وجہ سے کمتر نہیں سمجھا۔

حال ہی میں احمد علی بٹ نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والی بیوٹیشن اور سماجی کارکن مسرت مصباح کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ورکنگ ویمن اور گھریلو خواتین کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت ایک ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جہاں خواتین زیادہ باصلاحیت اور مالی طور پر بھی اپنے مردوں کے مقابلے زیادہ مستحکم تھیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اس وجہ سے مردوں کو اپنے سے کمتر یا نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کی۔

احمد علی بٹ کے مطابق ورکنگ ویمن سے زیادہ ذمہ داری گھریلو خواتین کی ہوتی ہے اور ان کا کام بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایسی خواتین کو اکثر اوقات اپنے خرچے پر گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوتی ہیں، اپنے اہل خانہ کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پرورش اور تعلیم میں ان کی اہلیہ فاطمہ کا کردار ہے، یہ اہلیہ کا ہی فیصلہ تھا کہ وہ گھر پر رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتی تھیں، وہ ہی بیٹے کو دینی و دنیاوی تعلیم دے رہی ہیں اور ان کی پرورش پر اپنا وقت صرف کرتی ہیں۔

میزبان کے مطابق وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پیدائش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں خواتین کی حکمرانی تھی، جہاں لگتا تھا کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھرانے کی تمام خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں لیکن اس باوجود انہوں نے کبھی اپنے مردوں کو نیچا نہیں دکھایا، کبھی انہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ان کی اہمیت کم ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ بعض مردوں نے خود کو اپنی خواتین سے کم کمائی پر غیر محفوظ سمجھا ہو لیکن خواتین نے کبھی اپنے مردوں کو غیر محفوظ نہیں کیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *