Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایکتا کپور کا جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ کا بھارتی ورژن پیش کرنے کا اعلان

ایکتا کپور کا جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ کا بھارتی ورژن پیش کرنے کا اعلان

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا ری میک بنانے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اب بھارتی انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے اس کے ری میک کی تیاری شروع کردی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’تیرے بن‘ کے بھارتی ورژن کا نام بھی ’تیرے بن‘ ہی ہوگا۔ یہ ڈرامہ رواں سال جولائی سے نشر کیا جائے گا۔

ایکتا کپور کا جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ کا بھارتی ورژن پیش کرنے کا اعلان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے ری میک کے لیے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے جبکہ انہوں نے اس ڈرامے کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے جیسے ہی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو تیرے بن کے مداح خصوصاً وہ صارفین و مداح جو بھارت سے تعلق رکھتے ہیں کافی ناخوش ہیں اور ایکتا کپور سے درخواست کر رہے ہیں کہ ’تیرے بن‘  کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

ایکتا کپور کا جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ کا بھارتی ورژن پیش کرنے کا اعلان

صارفین کا کہنا ہے کہ ایکتا کپور تیرے بن کا بھی وہی حال کریں گی جو انہوں نے بھارتی ڈراموں کا کیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *