Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آریان خان کو والد، شاہ رُخ خان کیساتھ کام کرنا کیسا لگا؟

آریان خان کو والد، شاہ رُخ خان کیساتھ کام کرنا کیسا لگا؟

بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد بہت سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں اس لیے اُنہیں اپنے والد کے ساتھ کام کرنا بہت آسان لگا۔

آریان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، اس دوران آریان خان کا بتانا تھا کہ انہوں نے کام کے دوران اپنے والد سے بہت کچھ سیکھا۔

آریان خان نے والد، شاہ رخ خان سے متعلق کہا ہے کہ اُن کے والد سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ بہت سی مثبت انرجی اور میچورٹی لاتے ہیں اور اُن کی یہی عادت اُنہیں ایک آسان فنکار بناتی ہے۔

آریان خان نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشی اور سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اُن کے والد کی شخصیت اور اخلاقیات کام کے دوران اُنہیں بے حد متاثر کرتی ہے، شاہ رخ خان کے پاس علم کا خزانہ ہے جس کی وجہ سے اُن کے ساتھ کام مزید آسان ہو جاتا ہے۔

آریان خان کا اپنی پہلی ڈائیریکشن پر کیا کہنا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان ’اسٹارڈم‘ کے عنوان سے ایک سیریز کی ہدایت دیں گے۔

آریان خان نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جس سیریز کی وہ ہدایت دینے جا رہے ہیں وہ چھ قسطوں پر مشتمل سیریز ہوگی جو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

آریان خان کا کہنا تھا کہ اُن کے والد ہدایت کاری اور کلوتھنگ برانڈ، دونوں شعبوں میں اُن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اپنے بیٹے کے کلوتھنگ برانڈ میں بطور ماڈل کام کر چکے میں، اس تشہیر کے لیے آریان خان نے اپنے والد کی ہدایتکاری خود دی تھی۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی فلم ’آرچیز‘ کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔

دوسری جانب اب آریان خان بھی اپنی ڈائریکشن میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *