Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اُدیت نارائن کا آننت امبانی، رادھیکا کی شادی پر پرفارم کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

اُدیت نارائن کا آننت امبانی، رادھیکا کی شادی پر پرفارم کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

بھارتی معروف گلوکار اُدیت نارائن نے آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئی تقریبات میں پرفارم کرنے سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا، اس پرتعیش شادی کی تصویریں اور ویڈیوز تاحال وائرل ہیں۔

اُدیت نارائن بھی ان تقریبات میں پرفارم کرنے والے گلوکاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اس عظیم الشان تقریبات میں اپنے کنسرٹ کے بارے میں بات کی ہے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اُدیت نارائن کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے سب سے بڑے، سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات تھیں جن میں انہوں نے اتوار کو 20 منٹ کی پرفارمنس دی تھی۔

اُن کا بتانا تھا کہ میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی نے پرفارمنس کے دوران میرا ساتھ دیا تھا، میرے علاوہ جام نگر میں کئی دوسرے فنکار بھی موجود تھے، مجھے بھی یہاں پہلی بار موقع ملا تھا۔

اُدیت نارائن نے اس تقریب میں اپنے گائے ہوئے گانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اس تقریب کے لیے اپنے سب سے مشہور 5 گانے تیار کیے تھے، پہلا نشہ پہلا پیار، میں یہاں ہوں، اُڑ جا کالے کواں، چاند چھپا بادل میں اور جادو تیری نظر، ان گانوں کی بس دو تین ہی لائنیں گائی تھیں۔

اُدیت نارائن نے آننت امبانی اور مکیش امبانی سے ملنے والی محبت اور عزت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے لوگ ہیں، تو تقریبات تو  شاندار ہوں گی ہی، مجھے بھی موقع ملا تھا، میں نے سنا ہے آننت امبانی جی بہت پیار کرتے ہیں ہم سے۔

ستاروں سے بھری ’پری ویڈنگ سرمنیز‘

آننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں دنیا بھر سے ستاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

3 روزہ تقریبات میں شرکت کرنے والے کچھ بڑے ناموں بل گیٹس، مارک زکربرگ، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، شردھا کپور، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، وکی کوشل، کترینہ کیف، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، ابھیشک بچن و دیگر شامل تھے۔

ان تقریبات میں پاپ گلوکارہ ریحانہ نے بھی پرفارم کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *