Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماورا حسین نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کردی

ماورا حسین نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کردی

پاکستانی ٹی وی، لالی و بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ماورا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ اُن کی شادی نہیں ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جن کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اداکارہ مایوں یا مہندی کی تقریب کی دلہن بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے ان تصویروں پر آنے والے کمنٹس پر اب اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ اُن کی شادی نہیں ہو رہی اور نا ہی وہ آئندہ ماہ شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ اِن کا آئندہ ایک ہفتے اور ایک ماہ کیا، آئندہ ایک سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ماورا حسین نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان تصاویر سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، یہ تصاویر ان کے ایک پروجیکٹ سے لی گئی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *