Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رانی مکھرجی کی بیٹی ادھیرا کی جھلک کیمرے نے محفوظ کرلی

رانی مکھرجی کی بیٹی ادھیرا کی جھلک کیمرے نے محفوظ کرلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی اپنی لاڈلی بیٹی ادھیرا کو کیمرے کی نظروں سے دور رکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی بیٹی کی ایک جھلک کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فلم پروڈیوسر اور یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا اور اداکارہ رانی مکھرجی 2014ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی ایک بیٹی ادھیرا ہے جس کی پیدائش دسمبر 2015ء میں ہوئی۔

تاہم اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا اپنی نجی زندگی کو کیمرے سے دور رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے ان کی بیٹی ادھیرا کبھی کسی تقریب میں نظر نہیں آئیں۔

تاہم حال ہی میں ایشیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

رانی مکھرجی کی بیٹی ادھیرا کی جھلک کیمرے نے محفوظ کرلی

ان پرتعیش تقریبات میں رانی مکھرجی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر کیمرے کی آنکھ نے ادھیرا کی ایک جھلک کو اس وقت قید کرلیا جب اداکارہ انہیں جنوبی بھارت کے سُپر اسٹار رجنی کانت اور ان کے اہل خانہ سے متعارف کروا رہی تھیں۔

اس موقع پر 9 سالہ ننھی ادھیرا سرخ رنگ کے لہنگا چولی میں ملبوس تھیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *