Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم اوپن ہائمر کے اداکار سیلیئن مرفی نے تاریخ رقم کردی

فلم اوپن ہائمر کے اداکار سیلیئن مرفی نے تاریخ رقم کردی

فلم اوپن ہائمر کے مرکزی اداکار سیلیئن مرفی نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اوپن ہائمر نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باربی‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7 آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرف ’اوپن ہائیمر‘ کے آئرش اداکار سیلیئن مرفی کا یہ پہلا آسکر ایوارڈ ہے بلکہ یہ کسی بھی آئرش کا، کسی بھی کیٹیگری میں یہ پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔

گزشتہ روز منعقد ہونے والے اسکرز اکیڈمی ایوارڈز میں اداکار سیلیئن مرفی نے اپنا پہلا آسکر وصول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آج یہاں کھڑا ایک قابل فخر آئرش ہوں۔

انہوں نے اپنی جیت کی خوشی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس شخص کے بارے میں فلم بنائی جس نے ایٹم بم بنایا، قطع نظر اس کے اچھے یا برے نتائج کے ہم سب اوپن ہائیمر کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ دنیا میں کہیں بھی امن قائم کرنے والوں کے نام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کے ہدایت کار کرسٹوفر نولان اور ایما تھامس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 2023ء میں ریلیز ہونے والی فلم اوپن ہائیمر نے بہترین فلم سمیت مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم کے ہدایت کار کرسٹوفر نولان نے بہترین ہدایت کار کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، یہ ان کا بھی پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔

فلم اوپن ہائیمر کی کہانی دنیا کا پہلا ایٹم بم بنانے والے سائنسدان جے رابرٹ اوپن ہائیمر کی زندگی پر مبنی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *