Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایشوریا رائے بچن کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص اب کہاں ہے؟َ

ایشوریا رائے بچن کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص اب کہاں ہے؟َ

6 برس قبل بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان سندیپ کمار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ مشہور گلوکار اے آر رحمٰن کے شاگرد ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں ایک 29 سالہ نوجوان سندیپ کمار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا رائے بچن ان کی والدہ ہیں اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 برس قبل سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم کا رہائشی ہے۔

مذکورہ شخص کے مطابق اس کی پیدائش 1988 میں بذریعہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہوئی تھی اور وہ اپنی پیدائش کے 2 سال تک ایشوریا کے والدین وریندا رائے اور آنجہانی کرشنا راج رائے کے ساتھ رہا لیکن بعد ازاں اس کے والد آدی ویلو ریڈی انہیں ویشاکا پٹنم لے آئے اور جب ہی سے وہ یہیں رہائش پذیر ہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجایا تھا اس وقت ان کی عمر 21 برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ کمار نے ایشوریا رائے بچن کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے سے قبل یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ مشہور گلوکار اے آر رحمٰن کا شاگرد رہ چکا ہے۔

تاہم بعدازاں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سندیپ کمار ریاست آندھرا پردیش کے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس کنڈیکٹر کا بیٹا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ کمار نشئی ہے لیکن وہ تعلیمی میدان میں بہت ذہین ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *