Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم اوپن ہائمر نے آسکر ایوارڈ کا میلا لوٹ لیا

فلم اوپن ہائمر نے آسکر ایوارڈ کا میلا لوٹ لیا

2023ء میں ریلیز ہونے والی فلم اوپن ہائمر نے بہترین فلم سمیت مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

فلم اوپن ہائمر میں اداکاری پر فلم کے مرکزی اداکار، سیلیئن مرفی کو بھی بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فلم اوپن ہائمر میں معاون کردار ادا کرنے والے اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے بہترین اداکاری پر سپورٹنگ ایکٹر کا آسکر اپنے نام کیا ہے۔

اوپن ہائمر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کو بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بہترین سینماٹوگرافی، بہترین فلم ایڈٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ بھی فلم اوپن ہائمر کے نام رہا۔

دوسری جانب بہترین اداکارہ کا آسکر ایمااسٹون نے فلم ’پوورتھنگز‘ کی اداکاری پرحاصل کیا ہے۔

بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا آسکر دی وین جوئے رنڈولف نے فلم ’دی ہولڈ اوورز‘ میں اداکاری پر جیتا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *