Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا نے حقیقی زندگی میں ٹپو سے منگنی کرلی

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا نے حقیقی زندگی میں ٹپو سے منگنی کرلی

بھارتی ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ مونمون دتہ نے راج انادکٹ سے منگنی کرلی۔ 

واضح رہے کہ اس مشہور شو میں مون مون دتہ نے ببیتا ایّر کا کردار نبھایا جبکہ راج نے تپندرا جیٹھالال المعروف ٹپو کا کردار نبھایا ہے۔

ابتدا میں تو دونوں اداکاروں نے اس منگنی کو افواہ قرار دیا ہے تاہم بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ دونوں نے منگنی کرلی جس کی ایک باقاعدہ تقریب بھی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کی منگنی کی تقریب ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ تقریب کچھ روز قبل ہوئی، جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *