Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / تاپسی پنو نے بوائے فرینڈ سے شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟

تاپسی پنو نے بوائے فرینڈ سے شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بھارتی میڈیا پر اپنی شادی کے بارے میں پھیلی ہوئی افواہوں پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

تاپسی پنو کے بارے میں پچھلے کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے مارچ کے آخر میں شادی کرنے والی ہیں۔

اُنہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی انسان  کی پرائیویسی کو نظر انداز کرتے ہوئےاس کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے اس پر دباؤ ڈالنا ایک عام بات ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی تو وہ فیصلہ میری اپنی شرائط پر ہوگا اور میں اپنی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بات دوسروں کو اس طرح دباؤ میں آکر نہیں بلکہ مناسب وقت پر بتاتی ہوں۔

اُنہوں نے زندگی میں سچی محبت ملنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صحیح انسان کی تلاش میں میرا بہت سے غلط انسانوں سے سامنا ہوا لیکن جیسے جیسے میں بڑی ہوئی اور اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو یہ سمجھے آیا کہ مجھے زندگی میں ایک مرد کی ضرورت ہے لڑکے کی نہیں۔

تاپسی پنو نے کہا کہ ایک لڑکے اور ایک سمجھدار مرد میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے اور زندگی میں استحکام صرف ایک سمجھدار انسان ہی فراہم کر سکتا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *