Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شاہ رخ خان نے بڑی اسکرین پر واپسی سے پہلے گھر پر اپنا وقت کیسے گزارا؟

شاہ رخ خان نے بڑی اسکرین پر واپسی سے پہلے گھر پر اپنا وقت کیسے گزارا؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 5 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی سے پہلے گھر پر گزرے وقت کے بارے میں بات کی۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے زی سینے ایوارڈز میں فلم’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک دلچسپ تقریر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے ایوارڈ ملے 8 سے 9 سال ہوگئے تھے لیکن اس سال مجھے گزشتہ سال ہٹ ہونے والی فلموں کے لیے ایوارڈز ملے ہیں جس کے لیے میں اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ 4 سے 5 سال پہلے جب میری فلمیں ہٹ نہیں ہورہی تھیں تو مجھے بہت بُرا لگا اور اسی وجہ سے میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دیں اور گھر بیٹھ گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے گھر میں روٹیاں پکائیں، پیزا بنایا اور اپنے بچوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اسی دوران کورونا وائرس آگیا تھا جوکہ تقریباََ تین سے چار سال تک رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ سے بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

فلم’پٹھان کے بعد گزشتہ سال ہی اداکار کی ایک اور فلم’جوان‘ ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر فلم ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ بزنس کیا پھر سال کے آخر میں ان کی تیسری ہٹ فلم’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *