Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وہاج علی سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی، بھارتی اداکارہ ریم شیخ

وہاج علی سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی، بھارتی اداکارہ ریم شیخ

بھارتی ٹی وی و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریم شیخ نے پاکستانی معروف خوبرو اداکار وہاج علی کے عشق میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے اداکار و ماڈل وہاج علی کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

عموماً پاکستانی ڈرامہ سیریلز بھارت میں خوب پسند کیے جاتے ہیں مگر ’تیرے بن‘ نے بھارت سمیت متعدد ملکوں میں خوب پزیرائی حاصل کی تھی جس کے سبب اس ڈرامے کے مرکزی کردار بھی وائرل ہوگئے۔

حال ہی میں ایک بھارتی اداکارہ نے وہاج علی کے عشق میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریم شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ وہاج علی اُنہیں بے حد پسند ہیں، وہاج علی کی ایک جھلک دیکھتے ہی اُنہیں پاکستانی اداکار سے پیار ہو گیا تھا۔

اداکارہ ریم نے وہاج علی سے اپنی اس بے پناہ محبت کا اعتراف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کیا ہے۔

اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ اُنہیں وہاج علی سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جب بھارتی اداکارہ نے ’تیرے بن‘ کے ’مرتسم‘ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہو۔

اس سے قبل بھی ایک انٹرویو کے دوران ریم شیخ نے زندگی میں ایک بار وہاج سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *