Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارتی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارتی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے اداکار پلکت سمراٹ نے کنڑ، ہندی اور تیلگو  فلموں کی ہیروئن کریتی کھاربندا سے شادی کر لی ہے۔

خوبصورت نئی نویلی جوڑی پلکت سمراٹ اور کریتی کھاربندا نے کچھ دیر قبل ہی اپنی شادی کی حسین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں۔

یہ جوڑی گزشتہ روز ہی شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کریتی نے ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کندن کے زیورات کا انتخاب کیا ہے جبکہ پلکت سمراٹ نے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

شادی کی تصاویر:

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ کریتی کھاربندا اور پُلکت سمراٹ نے 2018ء کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یہ جوڑی  2019ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’پاگل پنتی‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *