Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رشتہ بھیج دیا ہے، بات پکی ہونے کا انتظار ہے: عائشہ عمر کا دلچسپ کیپشن

رشتہ بھیج دیا ہے، بات پکی ہونے کا انتظار ہے: عائشہ عمر کا دلچسپ کیپشن

حال ہی میں پیچیدہ سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے حالیہ پوسٹ میں رشتہ بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔

طبی وجوہات کی بنا پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے سرجری کے بعد 7ویں دن کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں اسپتال یا کلینک کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ٹانکوں کی پٹے کھلوانے کے لیے اسپتال گئیں تھی۔

اس کے علاوہ مذکورہ ویڈیو میں عائشہ عمر کے ڈاکٹر انہیں سرجری کا مکمل پروسس بھی سمجھاتے نظر آرہے ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق انہیں پیلوِک بون کو کالر بون میں جوڑنے میں کافی دقت پیش آئی۔ ڈاکٹر نے ایکسرے رپورٹس کی مدد سے بھی اداکارہ کو سمجھایا کالر بون کے درمیان میں پیلوک بون کو کسطرح جوڑا ہے اور ٹائٹینیم پلیٹس اور اسکروز کس طرح ان کی ہڈیوں کو جوڑنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ڈاکٹڑ نے بتایا کہ ابھی ٹائٹینیم پلیٹس اور اسکروز کی مدد سے پیلوک بون کو کالر بون کے درمیان میں رکھی گئی ہے، یہ ابھی آپس میں جڑی ہوئی نہیں ہیں۔ دونوں ہڈیوں کا بون میرو، خون کی رگیں وغیرہ جب آپس میں ملیں گی، ایک دوسرے کو قبول کریں گی، جن ان کی دوستی ہوگی تب جاکر یہ ہڈیاں آپس میں مکمل طور پر جڑیں گی۔

اداکارہ نے فالو چیک اپ کی مذکورہ ویڈیو کا لب لباب مختصر اور دلچسپ کیپشن کے ذریعے مداحوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ رشتہ بھیج دیا ہے، اب بس قبول کرنے کا انتظار ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا کیجئے گا کہ بات پکی ہوجائے۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعائیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو عائشہ عمر نے بذریعہ انسٹاگرام آگاہ کیا تھا کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر بون ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کردی گئی ہے، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *