Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ نوشین شاہ کے ہدایتکار نبیل الرحمٰن لطفی پر دھوکا دہی کے الزامات

اداکارہ نوشین شاہ کے ہدایتکار نبیل الرحمٰن لطفی پر دھوکا دہی کے الزامات

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ نوشین شاہ نے ہدایتکار نبیل الرحمٰن لطفی پر دھوکا دہی کے الزامات لگا دیے۔ 

حال ہی میں نوشین شاہ نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن پر نظر آئیں، دوران پروگرام ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہدایتکار اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔

نوشین شاہ نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13‘ کے ہدایتکار نبیل الرحمٰن لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا، تو میں نے ان کی باتوں پر یقین کرکے سرمایہ کاری کے لیے رضامندی دے دی اور ان سے پوچھا کہ کم از کم کتنی رقم درکار ہوگی تو انہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ان کی زبان پر بھروسہ کرکے کسی دستاویزات کے بغیر انہیں 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مجھ سے اپنی فلم کے لیے بھی 15 لاکھ روپے اُدھار لیے ہوئے ہیں۔ اس طرح نبیل الرحمٰن لطفی نے مجھ سے بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے 35 لاکھ روپے کی رقم لے لی ہے۔

نوشین شاہ کے مطابق جب میں نے ان کے بارے میں معلومات کی تو پتا چلا کہ نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں، جو انہوں نے اسی طرح مختلف مشہور شخصیات سے لیں اور ان دونوں کے موبائل فون بھی بند ہیں جبکہ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں 2 ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *