Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمل یا میرل، کونسی بیٹی منیب بٹ کی لاڈلی ہے؟

عمل یا میرل، کونسی بیٹی منیب بٹ کی لاڈلی ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی لاڈلی بیٹی کا نام بتا دیا۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت اور اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی اور اہل خانہ کے حوالے سے دل کھول کر گفتگو کی۔

دوران شو ایک سیگمینٹ میں فنکار سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب طلب کیا گیا۔

حال ہی میں شوبز کی فنکار جوڑی ایمن اور منیب نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ملائیشیا کا دورہ کیا تھا، جہاں سے انہوں نے چند تصاویر و ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں، ان کے کمنٹس میں مداحوں نے دلچسپ سوالات پوچھے تھے۔

اب مذکورہ پروگرام میں ان سوالوں کا جواب منیب بٹ نے دیا، ان کی ایک تصویر کے کمنٹ میں ایک صارف نے سوال کیا کہ ’عمل اور میرل میں سے کون آپ کے زیادہ قریب ہے اور ان کے نام کس نے رکھے ہیں؟‘

سوشل میڈیا صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ چونکہ میرل ابھی چھوٹی ہے اس لیے اس کا زیادہ تر وقت اپنی والدہ یعنی ایمن خان کے ساتھ گزرتا ہے لیکن عمل بڑی ہے اور اپنی فرمائشیں بول کر بتاتی ہے اس لیے وہ زیادہ قریب ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں بیٹیوں کے نام انہوں نے اور  ایمن خان نے باہمی مشاورت سے رکھے ہیں اور میرل کا مطلب امید کی کرن ہے جبکہ عمل کا مطلب روشنی ہے۔

واضح رہے اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان نومبر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی دو بیٹیاں عمل اور میرل ہیں۔ ا ن کی بڑی بیٹی عمل کی پیدائش 2019 جبکہ میرل کی پیدائش گزشتہ برس اگست میں ہوئی ہے۔

 

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *